
( افشاں رضوان) پٹرول مہنگا ہوتے ہی عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کی مشکلات مزید بڑھا دیں۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرعوام کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی قیمتوں نے گھریلو بجٹ تباہ کر دیا، ابھی کچھ دن پہلے ایک روپے کمی کی گئی تھی اور اب 13 روپے اضافہ کردیاگیاہے۔
عوام کاکہناہے کہ یہ ظلم نہیں تو اور کیا ہے،ہم نے حکومت سے امیدیں رکھنا ہی چھوڑ دی ہیں ۔
واضح رہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تنازع میں شدت کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت نے عوام پر پیٹرول بم گرا دیاہےجس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وفاقی حکومت نے پیٹرول پر فی لیٹر لیوی میں 9 روپے 64 پیسے اضافہ کردیا
پیٹرول فی لیٹر 13 روپے 18 پیسے جبکہ ڈیزل فی لیٹر13 روپے 80 پیسے مہنگا کیاگیا ہے،نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 310 روپے 71 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 323 روپے 30 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی،قیمتوں میں ردوبدل ایک ہفتے کے لیے کیا گیا ہے،نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوچکاہے۔






