1

14 انڈے کھا کر گھر کا صفایا

(24 نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں گھر میں چوری کیلیے آئے چوروں نے کچن میں ایسا انوکھا کام کیا کہ پولیس بھی حیران رہ گئی۔

بھارتی میڈیا کی  رپورٹس کے مطابق چوری ایک خالی گھر میں داخل ہوئے اور لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگئے۔

 لیکن چوری کرنے سے پہلے انہوں نے کچن میں 14 انڈوں کا آملیٹ پکا کر کھایا۔

پولیس کے مطابق مہاکال کالونی کے رہائشی ہرجیت سنگھ کینسر کے علاج کے سلسلے میں اپنے خاندان کے ساتھ ممبئی میں تھے تب ان کے گھر پر چوری ہوئی۔

مزید پڑھیں:ماسکو: معروف ریستوران میں خودکش دھماکے ، 3 افراد ہلاک، 21 زخمی

 چوروں نے گھر کا سامان ادھر ادھر بکھیر دیا اور فرار ہونے سے پہلے ایک ایل ای ڈی ٹی وی، نقدی اور زیورات ساتھ لے گئے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔

پولیس کے مطابق  متاثرہ خاندان اس وقت ممبئی میں ہے اس لیے چوری شدہ اشیا اور کل نقصان کا حتمی تخمینہ لگانا ابھی ممکن نہیں ہو سکا۔

ایک پولیس افسر کا کہنا تھا کہ اگرچہ کالونی میں ایک نجی سکیورٹی گارڈ تعینات تھا لیکن چور اسے چکمہ دے کر گھر میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں