1

بڑا بحران یا ملازمین کی بغاوت؟  بڑی ایئرلائن نے درجنوں پروازیں روک دیں

(ویب ڈیسک )کینیڈا کی دوسری بڑی ایئرلائن WestJet نے ملازمین کی ممکنہ ہڑتال کے خدشے کے باعث پروازیں منسوخ کرنا شروع کر دیں۔

ایئرلائن انتظامیہ کے مطابق فلائٹ اٹینڈنٹس کی نمائندہ یونین CUPE کی جانب سے ہڑتال کے نوٹس کے بعد احتیاطی اقدامات کیے جا رہے ہیں، جبکہ اب تک 86 پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں۔

ویسٹ جیٹ  کا کہنا ہے کہ وہ یونین کے ساتھ مذاکرات کی میز پر موجود ہے اور کوشش کر رہی ہے کہ کسی عبوری معاہدے تک پہنچا جائے تاکہ فضائی آپریشن معمول کے مطابق جاری رہ سکے۔

کمپنی کے مطابق ہڑتال کی صورت میں مزید پروازیں متاثر ہو سکتی ہیں، تاہم انتظامیہ نے مسئلے کے حل کے لیے مذاکرات جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں نیا ریکارڈ!ایک ماہ میں کتنی گاڑیاں سیل ہوئیں؟

کمپنی نے واضح کیا کہ وہ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کے حل کے لیے پرعزم ہے، تاہم ہڑتال کی صورت میں مزید پروازیں متاثر ہونے کا امکان موجود ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں