5

شناختی کارڈ سے متعلق بڑا فیصلہ

(ملک اشرف)لاہور ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ سناتے ہوئے فیملی کورٹ کے ڈگری کیسز میں شناختی کارڈ بلاک کرنا غیر قانونی قراردے دیا۔
فیصلے کے مطابق شناختی کارڈ بنیادی شناختی دستاویزہے، قانون کے بغیر بلاک نہیں کیا جا سکتا،فیملی کیسز میں ڈگری پر عملدرآمد قانون کے مطابق ہوگا، شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جا سکتا۔
عدالت نے درخواست گزار کا بلاک شناختی کارڈ فوری بحال کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلے میں کہاکہ سی پی سی کی دفعہ 51(e) کے تحت شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جا سکتا،شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم کالعدم قراردے دیا،تاہم دیگر عدالتی کارروائی جاری رہے گی۔
لاہور ہائیکورٹ نے نادرا کو شناختی کارڈ فوری بحال کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فیصلے میں مزیدکہاکہ شناختی کارڈ بلاک کرنا شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر کرتا ہے،شناختی کارڈ بلاک کرنے کا اختیار قانون میں موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، عوام کی امیدیں ٹوٹ گئیں
لاہور ہائیکورٹ نے ماتحت عدالتوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے احکامات کالعدم قرار دے دیے،جسٹس مزمل اختر شبیر نے سائل ناصر علی رانجھا کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا،آٹھ صفحات کے فیصلے کو عدالتی نظیر قرار دیا گیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں