1

تیل کی عالمی مارکیٹ میں بڑا فیصلہ پیداوار بڑھانے کی تیاری

(ویب ڈیسک )تیل برآمد کرنے والے ممالک کے اتحاد اوپیک پلس (OPEC+) کے بارے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ تنظیم ستمبر سے خام تیل کی یومیہ پیداوار میں تقریباً ایک لاکھ 88 ہزار بیرل اضافے کی منظوری دینے کی تیاری کر رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ اضافہ 2023 میں رضاکارانہ طور پر کی گئی پیداوار میں کمی کو مرحلہ وار ختم کرنے کے منصوبے کا آخری مرحلہ ہوگا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر کے بعد اوپیک پلس رواں سال کے باقی حصے میں پیداوار میں مزید اضافے کو عارضی طور پر روک سکتا ہے۔

اوپیک پلس کے بنیادی ارکان میں سعودی عرب، روس، عراق، کویت، الجزائر، قازقستان اور عمان شامل ہیں، جو رواں سال کے دوران ماہانہ بنیادوں پر پیداوار کے کوٹے میں اضافہ کرتے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تنظیم اس وقت رکن ممالک کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ بھی لے رہی ہے تاکہ 2027 کے لیے نئے پیداواری کوٹے مقرر کیے جا سکیں، بعض رکن ممالک، خصوصاً عراق، اپنی بڑھتی ہوئی پیداواری صلاحیت کے پیش نظر زیادہ کوٹے کے خواہاں ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:مہینوں کا انتظار ختم! دبئی جانے والے شہریوں کیلئے بڑی خبر آگئی

توانائی ماہرین کے مطابق اوپیک پلس کے اس ممکنہ فیصلے پر عالمی تیل کی قیمتوں اور سپلائی کی صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے، کیونکہ یہ فیصلہ عالمی توانائی مارکیٹ پر نمایاں اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں