
(24نیوز)خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں امن مظاہرے کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوئےجبکہ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔
آرپی اوملاکنڈ ڈویژن سید فدا حسن شاہ کا کہنا ہے کہ دھماکے سے متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے، دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب کبل چوک میں امن کے لئے مظاہرہ کیا جارہا تھا۔
ریسکیو کی گاڑیاں جائے وقوعہ روانہ ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : این ڈی ایم اے کا ملک بھر کے بڑے دریاوں میں سیلاب کا خدشہ






