
(24نیوز) تحریک آزادی کشمیر کے قائد، حریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے سینئیر موسٹ رہنما میرواعظ عمر فاروق نے پاکستان میں پناہ گزین جموں اور وادی کے مہاجر کشمیریوں کی ااذاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ووٹ اور نشستوں کو ان مظلوم کشمیریوں کا حق قرار دے دیا۔ میر واعظ نے کہا کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔
میر واعظ عمر فاروق عمر فاروق نے راولا کوٹ مین فساد برپا کرنے والی کالعدم کمیٹی کے کمشیری مہاجروں کو آزاد کشمیر میں ووٹ کے حق سے محروم کرنے کی کوشش پر اپنی پوزیشن واضح کر دی۔ بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد کی مرکزی تنظیم حریت کانفرنس کے سینئیر موسٹ رہنما مرواعظ عمر فاروق نے کہا کہ پاکستان میں مقیم لاکھوں کشمیری مہاجرین کا حقِ رائے دہی ان کا آئینی اور جمہوری حق ہے جسے نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کے حقوق جموں و کشمیر کے عوام کے اجتماعی حقوق کا لازمی حصہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آج رات تھنڈر سٹارم اور موسلادھار بارش کی پیشین گوئی
میر واعظ عمرفاروق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کی کامیابی جموں وکشمیر کے ہر علاقے کے لوگوں کے حقوق کی نمائندگی سے مشروط ہے، ایک طبقے کے حقوق کی خاطر دوسرے کے آئینی و جمہوری حقوق کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
میرواعظ نے کہا کہ تمام فریق مل بیٹھ کر باہمی مشاورت اور افہام و تفہیم کے ذریعے بات چیت کریں اور ایسا حل تلاش کریں جو سب کے لیے قابلِ قبول ہو۔






