1

برطانوی وزیر داخلہ کا سپین کی طرز پر مہاجرین پالیسی اپنانے سے انکار

(24 نیوز ) برطانیہ کی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود نے اسپین کے شہر سیوٹا میں غیر قانونی مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کے طریقۂ کار کو برطانیہ میں نافذ کرنے کے مطالبات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انگلش چینل کے ذریعے ہونے والی غیر قانونی آمد کی نوعیت اسپین اور مراکش کی زمینی سرحد سے بالکل مختلف ہے۔

برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے شبانہ محمود نے کہا کہ سیوٹا کی صورتحال مخصوص جغرافیائی اور سفارتی حالات کی پیداوار ہے، جہاں اسپین اور مراکش کے درمیان زمینی سرحد اور دوطرفہ معاہدے موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کو انگلش چینل کے ذریعے انسانی اسمگلروں کے منظم نیٹ ورک کا سامنا ہے، جس میں فرانسیسی اور برطانوی سمندری حدود شامل ہونے کے باعث کارروائیاں زیادہ پیچیدہ ہو جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :نجی سکولوں میں ہفتے کے دن کی چھٹی ہو گی یا نہیں؟ اہم خبر

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں