1

این ڈی ایم اے کامختلف علاقوں میں سیلاب کا الرٹ جاری

 (روزینہ علی ) این ڈی ایم اے کا بڑے دریاؤں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ،4 اگست تک ملک کے بڑے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں نمایاں اضافے اور مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری  کر دیا گیا۔ 

 این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے لہڑی میں ہیڈ گوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ وزیرآباد میں نالہ پلکھو میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔

 دریائے سندھ میں کالا باغ، چشمہ، گڈو اور سکھر بیراج پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے،دریائے ناری میں ہیڈ ناری کے مقام پر بھی نچلے درجے کاسیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔

شیخوپورہ کی تحصیل مریدکے میں نالہ ڈیک اوور فلو ہونے سے سیلابی صورتحال  ہے ، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے قومی اسمبلی کی ا سٹینڈنگ کمیٹی برائے آبی وسائل کے چیئرمین ایم این اے رانا احمد عتیق انور،چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک،صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق،چیئرمین پی ڈی ایم اے پنجاب ، کمشنر لاہور  نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

 فلڈ ریلیف کیمپ میں متاثرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور  نے سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر وفد کو بریفنگ کی۔

 وفد نے متاثرین کو دوبارہ آبادکاری تک تیار کھانا، پینے کا پانی،طبی سہولیات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی فراہمی ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں