1

آج کا پکوان: فش کری بنانے کی ترکیب

(ویب ڈیسک)فش کری بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزاء: مچھلی ایک کلو، نمک حسب ِ ذائقہ، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک بڑا چمچہ، پیاز ۲؍ عدد، بادام ۸؍ عدد، پسا ہوا ناریل ۲؍ بڑے چمچے، لال مرچ پاؤڈر اور سفید زیرہ ایک، ایک بڑا چمچہ۔

 ثابت دھنیا ۲؍ بڑے چمچے، ہلدی اور گرم مصالحہ  پاؤڈر ایک، ایک چھوٹا چمچہ، دہی، فریش کریم اور تیل آدھی، آدھی پیالی۔

بنانے کا طریقہ: مچھلی کے قتلوں کو دھو کر رکھ لیں، اسکے بعد دھنیا، زیرہ، بادام اور ناریل کو توے پر بھون لیں۔

پھر ان مصالحوں کو پیاز کے ساتھ ملا کر باریک پیس لیں، مچھلی کے قتلوں پر نمک اور ہلدی لگائیں اور توے یا فرائنگ پین پر ہلکا سا تیل ڈال کر ان قتلوں کو فرائی کرکے نکال لیں۔

 پھر فرائنگ پین میں تیل ڈال کر گرم کریں اور اس میں ادرک لہسن کے پیسٹ کو ایک منٹ فرائی کرنے کے بعد پیاز والے آمیزے کو ڈالیں۔

 اس میں نمک اور لال مرچ پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح بھون لیں، جب تیل علیحدہ ہوجائے تو مچھلی کے قتلے ڈال کر ہلکے ہاتھ سے ملائیں۔

 دہی کو پھینٹ کر اس میں فریش کریم اور گرم مصالحہ پاؤڈر ملا لیں اور مچھلی کے اوپر ڈال کر دھیمی آنچ پر دَم پر رکھ دیں، گرم گرم ڈش میں نکال کر اُبلے ہوئے چاول کے ساتھ نوش فرمائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں