
(24نیوز)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے کہا ہے کہ کل الیکشن کے نتائج پر کوئی حیرت نہیں ہوئی ،کشمیریوں کی اکثریت پنجاب جیسی ترقی چاہتی ہے،خواتین نے بھی جوش و جذبے سے ووٹ ڈالے،کئی بزرگ خواتین وزیراعلی مریم نواز کی کارکردگی کو ووٹ ڈالنے آئیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال سے حکومت کرنےوالوں کو ضرورت پیش آئی کے لوگوں اشتہارات کے ذریعے بتائیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے،پیپلزپارٹی کی گراونڈ ریلیٹی یہی ہے،پیپلزپارٹی کے پنجاب کے ہارنے والوں کی خواہش ہے کہ فساد جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ کچھ دیر پہلے شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کی ،رونے دھونے کا آغاز کل دس بج کر اٹھارہ منٹ پر شروع ہو گیا تھا،پیپلزپارٹی نے ابھی تک الیکشن کمیشن میں کوئی درخواست نہیں دی یہ میڈیا میڈیا کھیل رہے ہیں،پہلے انہوں نے دعوی کیا کہ ان کے ایم این اے کو گولی لگی ہے پھر کہا کوئی پتھراو ہوا ہے،اس کا جواب رانا ثنااللہ نے بھی دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کے ایم این اے تین پولنگ سٹیشنز میں اپنے گن مینوں کے ساتھ گھسے،جب وہ اندر گھسے تو لوگوں کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی چوتھے پولنگ سٹیشن میں لوگوں نے ان کو بزور روکا
ایک صحافی ایم این سے ملنے گئے تو ایم این اے نے کہا کہ پارٹی نے منع کیا ہے،ڈاکٹر منع کرتا تو ٹھیک تھا لیکن انہیں پارٹی منع کر رہی ہے۔
عظمیٰ بخاری نے سوال اٹھایاکہ کیا پیپلزپارٹی اس حد تک گرے گی اور پی ٹی آئی کا پارٹ ٹو بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں : آخری گھنٹے میں ٹائم چینج کیا ،ہمارے امیدواروں کو بتایا بھی نہیں؛ندیم افضل چن






