
(سید نعمان شاہ )اپرسوات میں کالام دیسان خواڑ میں سیلابی ریلے کے باعث بحرین تا کالام روڈ عارضی طور پر بندکردیاگیا۔
قارندوکے سی پی-1 کے مقام پر روڈ اور اتروڑ، مٹلتان جانے والا راستہ بھی متاثرہو گیا،اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی بھاری مشینری بحالی کے کام میں مصروف ہے۔
ٹورازم پولیس اور سوات پولیس موقع پر ٹریفک اور سیکیورٹی کی نگرانی کر رہی ہیں،انتظامیہ نے عوام اور سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی ہے اورمتعلقہ اداروں کی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر!چھٹی پر سکول سے گھر جانیوالی طالبات سیلابی ریلے میں بہہ گئیں






