1

سیلابی پانی سے نکلنے والا مگر مچھ دیہاتیوں نے پکڑ لیا

(ویب ڈیسک)پنجاب کے ضلع شیخوپورہ کے علاقے کوٹ عبدالمالک کے قریب مسن گاؤں میں سیلابی پانی کے ساتھ ایک مگر مچھ نکل آنے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
 عینی شاہدین کے مطابق مگر مچھ کی موجودگی کی خبر ملتے ہی گاؤں کے لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے نالہ ڈیک میں جال ڈال کر اسے پکڑ لیا اور بعد ازاں رسی سے باندھ دیا۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی  تاہم گاؤں کے لوگوں نے مگر مچھ پولیس کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا۔

بعد ازاں پولیس نے اس حوالے سے محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع دے دی تاکہ مگر مچھ کو محفوظ طریقے سے تحویل میں لے کر مناسب مقام پر منتقل کیا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  جہلم ؛بارش کے باعث برساتی نالے کا پل بہہ گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں