14

پاکستان  کرکٹ ٹیم کو نیا بیٹنگ کوچ مل گیا !

(حافظ شہباز )پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف اہم ٹیسٹ سیریز سے قبل بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے 46 سالہ سابق کرکٹر مائیکل اسمتھ کو قومی کرکٹ ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق، مائیکل اسمتھ کو دو سال کے معاہدے پر پاکستان کی ریڈ بال (ٹیسٹ) اور وائٹ بال (ون ڈے و ٹی ٹوئنٹی) دونوں ٹیموں کے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، مائیکل اسمتھ لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن کے حامل ہیں اور ان کے پاس کوچنگ کا وسیع تجربہ موجود ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:دوسرا ٹیسٹ: عبداللہ شفیق کی سنچری، پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 وکٹ پر 266 رنز بنالیے

مائیکل اسمتھ اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تین فرنچائزز کے کوچنگ سٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بھی بطور بیٹنگ کوچ خدمات انجام دے چکے ہیں، بطور کھلاڑی انہوں نے اپنے کیریئر میں فرسٹ کلاس، لسٹ اے اور ٹی ٹئنٹی میچز میں مجموعی طور پر 7,029 رنز بنا رکھے ہیں، جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوزائیدہ بیٹنگ کوچ مائیکل اسمتھ انگلینڈ کے خلاف آنے والی ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے جلد ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔

 یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 19 اگست سے ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں