9

این بشپ کی زبانی سیالکوٹ کا چرچا

(24 نیوز)ویسٹ انڈین کمنٹیٹر این بشپ نے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کےدرمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی شہر سیالکوٹ سے متعلق دلچسپ تبصرہ کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ 

پورٹ آف سپین میں جاری دوسرے ٹیسٹ میں کمنٹری کے دوران ویسٹ انڈین کمنٹیٹر این بشپ نے سیالکوٹ میں پیدا ہونے والے عظیم شاعر علامہ اقبال اور فیض احمد فیض کا ذکر کر دیا۔

این بشپ نے بتایا کہ سیالکوٹ شاعروں اور ادیبوں کی سرزمین ہے،انہوں نے اس ادبی حوالے کو سیالکوٹ کے عبداللہ شفیق کے لیے بابر اعظم کے دیے گئے نام ‘کتابی’ سے جوڑا۔

بشب نے کہاکہ عبداللہ کو یہ نام کتاب دوستی یا مطالعے کے شوق کی وجہ سے نہیں بلکہ بابر اعظم نے ان کی بہترین بیٹنگ تکنیک دیکھتے ہوئے دیا تھا۔

 مزید پڑھیں:’کنگ بابر‘ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل، دلچسپ اتفاق نے مداحوں کو محظوظ کر دیا 

واضح رہے کہ پاکستان نے 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر ویسٹ انڈیز کے پہلی اننگز کے 344 رنز کے جواب میں 2 وکٹ پر 266رنز بنالیے۔

عبداللہ شفیق نے شاندار سنچری اسکور کی، وہ 107 رنز اور بابر اعظم 86 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں، پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی اننگز میں مزید 78ر نز کا خسارہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں