
(ویب ڈیسک) دہلی پریمیئر لیگ 2026 میں ایک ایسا حیران کن واقعہ پیش آیا جس نے شائقین کرکٹ کو حیرت میں مبتلا کردیا۔
نیو دہلی ٹائیگرز کے کپتان ہمت سنگھ نے آخری گیند پر غیر معمولی انداز میں رن آؤٹ کرکے میچ برابر کردیا،بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے میچ میں آؤٹر دہلی واریئرز کو جیت کے لیے آخری گیند پر صرف ایک رن درکار تھا۔
???????? ONE OF THE CRAZIEST RUN-OUTS EVER!
In the Delhi Premier League, fielder Himmat Singh fumbled a run-out on the final ball. In pure frustration, he kicked the ball… and it hit the stumps directly! ????
Instead of a winning single, it became a freak run-out to TIE the… pic.twitter.com/ZlfN54KVnk
— PK UMAMAHESH (@PKBeastvijay) August 4, 2026
بلے باز پرتھم سلوجا نے گیند کو مڈ آف کی جانب کھیلا اور رن لینے کے لیے دوڑے، فیلڈ پر موجود ہمت سنگھ گیند کو پکڑنے میں ناکام رہے۔ گیند ہاتھ سے نکلنے پر انہوں نے غصے میں اسے لات مار دی جو سیدھی اسٹمپ سے جا ٹکرائی اور بیلز گر گئیں جبکہ بلے باز ابھی کریز تک نہیں پہنچ سکا تھا تاہم آؤٹر دہلی واریئرز نے سپر اوور میں بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے سیزن 2026 کی اپنی پہلی کامیابی حاصل کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: نورا فتیحی کی مراکشی فٹبالر کے ساتھ تعلقات کی خبریں، معاملہ کیا ہے؟






