5

اسحاق ڈار کی الجزائر،مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں،مختلف امور پر تبادلۂ خیال

(انور عباس)  نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اردن کے دارالحکومت عمان میں یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس کے موقع پر الجیریا، مصر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ سے الگ الگ اہم ملاقاتیں کی ہیں۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابقط نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور الجیریا کے وزیرِ خارجہ احمد عطاف کی ملاقات میں پاکستان اور الجیریا کے دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے تجارت، سرمایہ کاری، انفارمیشن ٹیکنالوجی، زراعت اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا جائزہ لیا،وزرائے خارجہ نے باقاعدہ رابطوں کو سراہتے ہوئے دوطرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا،ملاقات میں علاقائی و بین الاقوامی پیش رفت، بالخصوص مقبوضہ مشرقی یروشلم کی صورتحال اور ایران سے متعلق حالیہ پیش رفت پر بھی گفتگو کی گئی،الجیریا کے وزیرِ خارجہ احمد عطاف نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے لیے پاکستان کے مسلسل تعمیری کردار اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی۔

 اجلاس کے موقع پر نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے بھی خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

علاوہ ازیں، نائب وزیرِ اعظم نے ترکیہ کے وزیرِ خارجہ حکان فیدان سے بھی دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔

اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی امور اور باہمی تعاون سے متعلق اہم معاملات پر گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :  یروشلم پر مسلم امہ کامشترکہ سفارتی لائحہ عمل؛ بین الوزارتی اجلاس میں اسحاق ڈار کی شرکت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں