5

وفاقی کابینہ کاآج ہونےوالا شیڈول اجلاس ملتوی 

( اویس کیانی )وزیراعظم شہباز شریف نے آج ہونےوالاوفاقی کابینہ کا شیڈول اجلاس ملتوی کر دیا ۔
 کابینہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کو آئندہ ہفتے تک ری شیڈول کر دیا گیا ہے اور اس حوالے سے کابینہ ارکان کو باقاعدہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف 2روزہ دورے پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نےوفاقی کابینہ کااجلاس آج دن 12بجےطلب کیا تھا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے متوقع دورۂ سعودی عرب کی تیاریوں کے سلسلے میں آج صبح 11 بجے ایک اہم اجلاس طلب کر لیا ہے، جس میں انہیں دورے کی تیاریوں، مجوزہ ملاقاتوں اور اہم امور پر بریفنگ دی جائے گی،دورہ کے دوران اعلیٰ سعودی قیادت سے اہم ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری، باہمی تعاون، علاقائی و عالمی امور اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی مشاورت اور تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم  شہباز شریف آج 2 روزہ سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوں گے،ؒدورہ سعودی عرب کے دوران اعلیٰ سطح کا وفد بھی شہباز شریف کے ساتھ ہوگا، وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اہم ملاقات کریں گے، سعودی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی،امریکا ایران جنگ اور امن مذاکرات سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں