5

اسحاق ڈار کی مسجد نبوی ﷺ میں حاضری پاکستان کیلئے دعا کی

(24 نیوز)نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے مدینہ منورہ میں مسجد نبوی ﷺ میں حاضری دی اور روضۂ رسول ﷺ پر سلام پیش کیا۔

 دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مسجد نبوی ﷺ  میں نوافل بھی ادا کیے۔

دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے پاکستان کی خوشحالی، ترقی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

انہوں نے جبل اُحد کا بھی دورہ کیا اور حضرت امیر حمزہؓ کے مزار پر حاضری دی۔

مزید پڑھیں:محسن نقوی کاغیر ملکی تربیتی پروگرامز کو پولیس افسران کی پیشہ وارانہ تربیت کا مستقل حصہ بنانے کا اعلان

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں