
(احتشام کیانی ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے ضلعی ججز اور گریڈ 17 سے 22 تک کے افسران کے لیے ٹرانسپورٹ مونیٹائزیشن الاؤنس میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ یار محمد ولانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے افسران کے لیے الاؤنس 2 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 21 کے لیے 1 لاکھ 95 ہزار، گریڈ 20 کے لیے 1 لاکھ 75 ہزار، گریڈ 19 کے لیے 1 لاکھ 50 ہزار، گریڈ 18 کے لیے 1 لاکھ اور گریڈ 17 کے افسران کے لیے 60 ہزار روپے ماہانہ مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:میٹرک کے نتائج کا اعلان؛ کتنے طلبہ پاس، کتنے فیل ہوئے؟
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے جاری ہونےوالے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے الاؤنسز کا اطلاق یکم جولائی 2026 سے ہو گا، اخراجات اسلام آباد ہائی کورٹ اور ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے مالی سال 27-2026 کے مختص بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔






