
( احتشام کیانی)ارشد چائے والا کے نام سے شہرت پانے والے ارشد خان پاسپورٹ کی تجدید کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے جہاں انہوں نے درخواست دائر کرنے کے لیے بائیومیٹرک تصدیق مکمل کر لی۔
ارشد خان کے وکیل بیرسٹر عمر اعجاز گیلانی نے بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد ان کا شناختی کارڈ فعال ہو چکا ہے، تاہم اس کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی۔
یہ بھی پڑھیں:مالک اور کرایہ دارکا تنازعہ؛ سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم
وکیل بیرسٹرعمرعجازگیلانی کے مطابق ارشد خان کا شناختی کارڈ عدالتی حکم کے بعد فعال ہے، اس کے باوجود پاسپورٹ کی تجدید نہیں کی جا رہی، ارشد خان کے پاسپورٹ کی تجدید کے لیے عدالت سے ہدایات جاری کرنے کی استدعا کی جائے گی،پٹیشن دائر کرنے کے لیے بائیومیٹرک کروا لی، کل پٹیشن دائر کر دی جائے گی۔






