
(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے مختلف وزارتوں اور اداروں میں افسران کے تقرر، تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات جاری کر دیئے۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تقرری کے منتظر محمد عارف تحسین کو ڈپٹی سیکرٹری، نیشنل فوڈ سکیورٹی ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے میں تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر راحیل احمد چیمہ کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں او ایس ڈی مقرر کیا گیا ہے۔ ڈپٹی سیکرٹری فیصل کریم قریشی کا وزارتِ آئی ٹی سے وزیراعظم آفس تبادلہ کر دیا گیا جبکہ ڈپٹی سیکرٹری پروین مبارک کا خزانہ ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ منسوخ کر دیا گیا۔
ڈی سی ایف اے اینڈ چیف اکاؤنٹس افسر، پاکستان ریلویز لاہور، چودھری زبیر احمد کو تبدیل کرکے ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ، وومن پروٹیکشن اتھارٹی لاہور تعینات کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں وزارتِ آئی ٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی یو اینڈ یو این سید وقاص کے کنٹریکٹ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مالک کو اپنی جائیداد کے استعمال کا مکمل اختیار ہے، کرایہ دار کی خواہش کے تابع نہیں، سپریم کورٹ






