14

پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے ایف آئی اے کے  ذریعہ کارروائی کا حکم 

(اویس کیانی)  ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی زیرِ صدارت زونل ہیڈز کا اہم آن لائن اجلاس ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل نے   پاسپورٹ دفاتر کو ماڈل دفاتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے   ملک بھر کے پاسپورٹ دفاتر سے ایجنٹ اور ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کے لیے ایف آئی اے کے ساتھ مؤثر کارروائی کا حکم بھی دیا۔    

انہوں نے  تمام پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس فیس ادائیگی نظام کی آگاہی ویڈیوز اور ہوم ڈیلیوری سروس کے بینرز نمایاں کرنے کی ہدایت کی۔ 

ڈائریکٹر جنرل نے   غیر وصول شدہ پاسپورٹس کے درخواست گزاروں سے فوری رابطہ کر کے بروقت ترسیل یقینی بنانے کی ہدایت  کی اور    تجدیدِ پاسپورٹ کی درخواستیں ترجیحی بنیاد پر پراسیس کرنےکی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:  کل احتجاج ہوگا،حکومت نے کوئی رکاوٹیں ڈالی تو ہم ذمہ دار نہیں ہوں گے، حافظ نعیم الرحمان 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں