5

ستھرا پنجاب کے ٹرک کی ٹکرڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق میاں بیوی زخمی

(فاران یامین)لاہورمیں ستھرا پنجاب کے ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکرکےنتیجے میں ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق جبکہ میاں بیوی زخمی ہوگئے۔
 ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ٹرک ڈرائیور کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا،ٹریفک انسپکٹر کوٹ لکھپت نے فوری موقع پر پہنچ کر ٹرک ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لے لیااورٹرک ڈرائیور، ٹرک اور موٹر سائیکل کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
لاہور ٹریفک پولیس کی طرف سے ستھرا پنجاب کے ڈرائیورز کی تربیت کےلئے پہلے ہی متعلقہ حکام کو خط لکھ گیاتھا،سُتھرا پنجاب اور ایل ڈبلیو ایم سی کی گاڑیوں سے 2025-26 میں 04 مہلک حادثات میں 10 شہری جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:مرغی کے سرکاری نرخ نظر انداز، شہری من مانی قیمتوں سےپریشان
غفلت کے مرتکب ڈرائیورز کے خلاف سخت کارروائی، نگرانی اور تربیت کا مطالبہ کیاجارہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں