8

بونیر؛دہشتگردوں کی فائرنگسی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہید

(24نیوز)بونیرکے علاقہ طوطالئی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرشہیدہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس کے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان بونیرکے علاقہ طوطالئی میں ڈیوٹی کے سلسلے میں موجود تھے کہ نامعلوم مسلح افراد نے ان پرفائرنگ کردی۔
پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے سب انسپکٹرمسکین زادہ خان موقع پر ہی شہید ہوگئےجبکہ حملہ آورفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:ستھرا پنجاب کے ٹرک کی ٹکر،ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق، میاں بیوی زخمی
پولیس کی بھاری نفری نےجائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں