7

بچوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کامیابی محنت سے ملتی ہے شارٹ کٹ سے نہیں:جہانگیر خان

(24 نیوز)سکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے کہا ہے کہ سکواش کو جس طرح لوگ چلا رہے ہیں اس کی وجہ سے غفلت ہوتی ہے، بچوں کو یہ بتانا ضروری ہے کہ کامیابی شارٹ کٹ سے نہیں آتی، اس کے لیے محنت کرنی پڑتی ہے۔

لاہور میں اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان نے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کے نئے تعمیر ہونے والے اسکواش کمپلیکس کے 3 کورٹس کا افتتاح ربن کاٹ کر اور شاٹ کھیل کر کیا، اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب محمد طارق بھی موجود تھے۔

جہانگیر خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، جدید اسکواش کمپلیکس لاہور کے لئے تحفہ ہے۔ دنیا میں ایسے کورٹس بہت کم ہیں۔
 
 یہ بھی پڑھیں :لنکا لیگ کے فائنل میں فیوریٹ جافنا کنگز کے ساتھ انہونی
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں