9

فیصل آباد میں بارش سے خستہ حال چھت گر گئی ایک مزدور جاں بحق

(24 نیوز )فیصل آباد میں  بارش کے باعث خستہ حال چھت گرنے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ،  جڑانوالہ روڈ پر ایک عمارت کی چھت گرنے کی اطلاع موصول ہوئی، اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی۔

نجی فیکٹری میں موجود ایک کمرے کی خستہ حال چھت، جو ٹی آر اور گارڈر پر مشتمل تھی، مسلسل بارش کے باعث منہدم ہو گئی۔

 حادثے کے وقت ایک مزدور چھت کے نیچے موجود تھا جو ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گیا، ریسکیو نے جاں بحق ہونے والے 18 سالہ ولید کی لاش ملبے سے نکال کر ہسپتال منتقل کر دی۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے ڈرون حملوں پر عمان کا احتجاج، سفیر کی طلبی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں