7

  بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقوم خوردبرد کرنے میں ملوث سات ڈیوائس ہولڈر گرفتار 

(24نیوز)   بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ضرورت مند  خواتین کو  جو رقم ملتی ہے اس کو بینک سے نکلوا کر دینے کے عوض رقم خورد برد کرنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے۔ لاڑکانہ پولیس  نے کئی علاقوں میں چھاپے مارے ہیں اور رقوم ریلیز کرنے کی ڈیوئس رکھنے والے ان افراد کو گرفتار کر لیا ہے جو بینظر انکم سپورٹ پروگرام سے رقوم نکال کر دینے کے عوض ضرورت مند خواتین سے کمیشن وصول کر رہے تھے۔ 

پولیس حکام نے بتایا کہ روشن عرف ابوذر لغاری سمیت 7 ڈیوائس ہولڈروں  کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ سب لوگ خواتین کو ملنے والی رقوم پوری ادا کرنے کی بجائے کچھ رقم خورد برد کرنے میں ملوث تھے۔

ڈوکری۔ آریجا۔ باقرانی اور کئی دیگر مقامات پر پولیس کی کارروائی میں 7 ڈیوائس ہولڈر گرفتار  ہوئے ہیں۔ ان لوگوں پر مختلف تھانوں میں مقدمے  درج کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  گلف کوآپریشن کونسل نے ایران کے حملوں کی شدید مذمت کر دی 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں