7

ایبٹ آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک خاتون جاں بحق4افراد زخمی

(زبیر اعوان ) ایبٹ آباد گاڑی کھائی میں گرنے سے 1 سیاح خاتون  جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہوگئے ۔ 

ایبٹ آباد ایوبیہ کے سیاحتی علاقے خانسپور کے قریب ريالہ کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی گہری کھائی میں جا گری  جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 4افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑی ایوبیہ سے جنت آبشار کی جانب جا رہی تھی کہ راستے میں حادثے کا شکار ہو کر کھائی میں جا گری،اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 45 سالہ خاتون، جو محمد ظہیر کی اہلیہ تھیں،موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں، جبکہ محمد ظہیر، میان عبداللہ، محمد سبحان اور 11 سالہ محمد طٰہٰ زخمی ہوئے۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال مری منتقل کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :  پاک فوج ، ایف سی بلوچستان اور پولیس کا مشترکہ “آپریشن شعبان” جاری ،مزید 4 خارجی جہنم واصل

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں