
(24 نیوز)عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جینک سنر گھٹنے کی انجری کے باعث رواں ہفتے شروع ہونے والے سنسناٹی اوپن سے دستبردار ہوگئے ہیں۔
24 سالہ سنر نے گزشتہ ماہ ومبلڈن کے فائنل میں الیگزینڈر زیوریف کو شکست دے کر اپنے کیریئر کا پانچواں گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتا تھا۔
اس کامیابی کے بعد سے اطالوی کھلاڑی نے کوئی میچ نہیں کھیلا ہے تاہم انہیں امید ہے کہ وہ رواں ماہ ہونے والے یو ایس اوپن تک مکمل فٹ ہوجائیں گے۔
مزید پڑھیں:1992 ورلڈکپ فائنل کا جادو آج بھی برقرار، کگیسو ربادا نے وسیم اکرم کو خراجِ تحسین پیش کردیا
سنر کے مطابق دائیں گھٹنے میں تکلیف کے باعث ڈاکٹرز اور میڈیکل ٹیم کی کوششوں کے باوجود وہ سنسناٹی میں مقابلے کے لیے تیار نہیں ہیں۔
انہوں نے ٹورنامنٹ سے دستبرداری پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب ان کی تمام توجہ یو ایس اوپن کی تیاری پر ہے۔
سنسناٹی اوپن کا مین ڈرا 13 اگست سے شروع ہوگا جبکہ فائنل 23 اگست کو کھیلا جائے گا۔






