8

چلاس میں جی بی اے 15 دیامر میں ری الیکشن: آزاد امیدوار محمد دلپذیر کامیاب

(24 ںیوز)چلاس میں جی بی اے 15 دیامر -ا میں دوبارہ انتخابات کا غیر حتمی ، غیرسرکاری نتیجہ آ گیا ہے جس کے تحت آزاد امیدوار محمد دلپذیر 6 ہزار 33  ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے ہیں ،  محمد دلپذیر نے تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 114 ووٹ حاصل کیے۔

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مفتی ولی الرحمٰن 4,639 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ، مفتی ولی الرحمٰن نے تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 143 ووٹ حاصل کیے،  پیپلز پارٹی کے بشیر احمد مجموعی طور پر 4,109 ووٹ حاصل کر سکے۔

بشیر احمد کو تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے ایک بھی ووٹ نہ مل سکا،  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انجینئر عبد الواجد 3,271 ووٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

انجینئر عبد الواجد نے تھک لوشی فیملی پولنگ اسٹیشن سے 191 ووٹ حاصل کیے،  GBA-15 دیامر-1 کا یہ غیر حتمی، غیر سرکاری نتیجہ ہے، حتمی اعلان الیکشن کمیشن کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :وزارتِ خزانہ نے یوروبانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دیدیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں