
(اویس کیانی) وزیرداخلہ محسن نقوی نے ماشکیل میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مزدوروں پر بزدلانہ حملے کی پرزور مذمت کی ہے اور دہشتگردوں کا نشانہ بن کر شہید ہونے والے مظلوم مزدوروں کے سوگوار لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےا 5 مزدوروں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے درندوں نے معصوم اور نہتے محنت کشوں کو نشانہ بنا کر بربریت کا مظاہرہ کیا۔
محسن نقوی نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا، غم کی گھڑی میں ہم سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہماری ہمدردیاں شہداء کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
یہ بھی پڑھیئے: واشک میں مسلح افراد کی فائرنگ، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 5 افرادجاں بحق
یہ بھی پڑھیں: آپریشن شعبان سے خوفزدہ فتنہ الہندوستان کے فتنہ گروں نے ماشکیل میں پنجابی حجاموں پر بزدلانہ حملے کر دیئے






