
(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ ان کے لیے بڑی سہولت بحال کر دی گئی ہے۔
سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں مقیم پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ خدمات کی معطلی کے بعد نادرا آفس نے آج سے اپنی خدمات کا سلسلہ دوبارہ شروع کر دیا ہے۔
مدینہ منورہ اور نواحی علاقوں میں مقیم پاکستانی شہری آج (اتوار) سے نادرا کی خدمات سے مستفید ہو سکیں گے۔
نادرا کی مدینہ منورہ میں یہ خدمات سعودی حکومت کی ہدایات پر حج سیزن کے دوران معطل کی گئی تھیں۔
واضح رہے کہ نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو قومی شناختی کارڈ اور نائیکوپ بنانے کے ساتھ دیگر شناختی دستاویزات فراہم کرنے والا واحد مجاز ادارہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: انٹرنیشنل فزکس اولمپیاڈ: پاکستانی طلبہ نے 3 کانسی کے تمغے جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا






