8

ماہِ صفر کا آغاز کب ہوگا؟ چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی سامنے آگئی

(ویب ڈیسک)محکمہ موسمیات نے ماہ صفر کے چاند سے متعلق پیش گوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 15 جولائی کی شام ماہ صفر کا چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں، پہلی صفر 16 جولائی بروز جمعرات ہونے کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 43 منٹ پر نیا چاند پیدا ہوگا، 15 جولائی کی شام نئے چاند کی رویت کا اچھا امکان ہے۔ سندھ سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

کراچی میں چاند دیکھنے کا آخری وقت رات 8 بج کر 28 منٹ تک ہوگا، چاند غروب آفتاب کے بعد کراچی میں تقریبا 64 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ رویت ہلال سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں:کار مارکیٹ میں ہلچل!گاڑیوں کی قیمت میں 80لاکھ تک کی کمی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں