7

گڈاپ سٹی :گھر میں بڑی ڈکیتی ڈاکو 150 تولہ سونا اور25 لاکھوں لوٹ کر فرار

(سلمان سلیم)کراچی کے علاقے گڈاپ سٹی میں گھر میں ڈکیتی کی بڑی واردات پیش آئی، جہاں مسلح ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی۔

ذرائع کے مطابق 4 موٹر سائیکلوں پر سوار 8 ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور 150 تولہ سونا، 25 لاکھ روپے نقدی سمیت قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔

واردات کے دوران ڈاکوؤں نے اہلخانہ کو یرغمال بنائے رکھا، جبکہ مزاحمت کرنے پر گھر کے افراد کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

 ڈاکو گھر کے پچھلے دروازے سے داخل ہوئے اور واردات کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں:کشمیر پاکستان کی شہ رگ ، کشمیری بھائیوں کو کسی موڑ پر تنہا نہیں چھوڑیں گے: محسن نقوی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں