گل احمد ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ نے اپنی صنعتی موجودگی کو وسعت دینے کے لیے سائٹ نوری آباد میں 43.75 ایکڑ پر پھیلے ہوئے پانچ اضافی پلاٹس کی خریداری کے ساتھ ساتھ قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ کمپنی نے بتایا کہ اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 24 اکتوبر 2026 کو ہونے والے ایک اجلاس میں ضلع جامشورو میں واقع سندھ انڈسٹریل ٹریڈنگ اسٹیٹس لمیٹڈ (سائٹ)، نوری آباد میں پانچ پلاٹس کے حصول کی منظوری دی ہے،بورڈ نے اورینٹ انرجی سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے گولڈ وینڈ کی فراہم کردہ 7.5 میگاواٹ کی ونڈ ٹربائن کی تنصیب کی بھی منظوری دے دی ہے،اس کے علاوہ بورڈ نے جنکو سولر ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے پینلز پر مشتمل چھ میگاواٹ تک کی صلاحیت کے حامل سولر پاور پلانٹ کی منظوری بھی دی ہے، جس کے مقامی کام اے ٹو زی انرجی سسٹمز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کی جانب سے انجام دیے جائیں گے. اس کے علاوہ، کمپنی نے اورینٹ انرجی سسٹمز کے توسط سے سنگرو پاور سپلائی کمپنی لمیٹڈ کی فراہم کردہ 0.5 سی ریٹنگ کی حامل 20 میگاواٹ آور بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم (بی ای ایس ایس) کی بھی منظوری دی ہے۔
4






