5

صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند 15 جولائی کو نظر آنے کا امکان سپارکو کی پیشگوئی

( بلال نیازی)سپارکو  نے صفر المظفر 1448 ہجری کا چاند 15 جولائی کی شام  کو نظر آنےکی پیشگوئی کر دی۔

سپارکو کے مطابق صفر المظفر 1448 ہجری کے چاند کی پیدائش 14 جولائی کو دوپہر 2 بج کر 44 منٹ پر ہوگی، جس کے بعد 15 جولائی کی شام چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔

سپارکو نے بتایا کہ 15 جولائی کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 29 گھنٹے اور ایک منٹ ہوگی، جبکہ ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 65 منٹ کا وقفہ متوقع ہے، جو رویتِ ہلال کے لیے سازگار عوامل میں شمار ہوتا ہے۔

فلکیاتی جائزوں کے مطابق 15 جولائی کی شام صفر المظفر کا چاند نظر آنے کے امکانات انتہائی روشن ہیں، چاند کی رویت کی صورت میں ملک بھر میں یکم صفر المظفر 1448 ہجری بروز جمعرات 16 جولائی کو ہونے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑا عدالتی فیصلہ۔۔!فرخ کھوکھر کو سزا سنا دی گئی

16 جولائی کو نئے اسلامی مہینے کے آغاز کے ساتھ ہی ماہِ محرم الحرام کا اختتام بھی ہو جائے گا، تاہم نئے اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی چاند کی شہادتوں کی بنیاد پر کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں