4

پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کے بھائی کو پولیس نے گرفتار کر لیا

(24 نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی کے چھوٹے بھائی میر آزاد جکھرانی  کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

  تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی کے چھوٹے بھائی میر آزاد جکھرانی  کو پولیس نے گرفتار کر لیا ،پولیس نے میر آزاد جکھرانی کو مولاداد کے قریب تحویل میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔
 میر آزاد جکھرانی کی گرفتاری کی تصدیق ان کے بڑے بھائی خالد جکھرانی نے کی ہے،  ایس ایس پی جیکب آباد نے میر آزاد جکھرانی کی گرفتاری کی سرکاری طور پر تصدیق نہیں کی، جبکہ گرفتاری کی تردید کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ کشیدگی!UAE کیا  کرنے والا ہے ؟

 پیپلز پارٹی کے ایم این اے میر اعجاز جکھرانی کی لاتعلقی کے بعد میر آزاد جکھرانی جیکب آباد پہنچے، جہاں انہیں پولیس نے تحویل میں لے لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں