
(انور عباس )خطے کی بدلتی صورتحال پر پاکستان، روس، چین اور ایرانی وزرائے خارجہ اگلے ہفتے ایک چھت تلے جمع ہوں گے،سفارتی ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق ڈار کی اپنے چینی، روسی و ایرانی ہم منصبوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔
سفارتی زرائع کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے جمہوریہ کرغیز کے دورے کو حتمی شکل دے دی گئی،اسحاق ڈار آئندہ ہفتے جمہوریہ کرغیز کے دارلحکومت بشکیک جائیں گے،شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس 24 جولائی کو منعقد ہوگا،شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر جے شنکر کی شرکت کا بھی امکان ہے، وزرائے خارجہ اجلاس میں ایس سی او سربراہی اجلاس کا ایجنڈہ طے/منظوری دی جائے گی۔
سفارتی زرائع کے مطابق ایس سی او سربراہی اجلاس اگلے ماہ کے اختتام پر بشکیک میں ہوگا،ایس سی او سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف شرکت کرینگے، روسی پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ کی بھی شرکت متوقع ہے،ایس سی او سربراہی کانفرنس یکم ستمبر کو مشترکہ اعلامیہ جاری کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں :سونے کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی، جانیے فی تولہ کتنے کا ہوگیا






