
(انور عباس)وزیر خارجہ و نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سارک کو اس کے منشور کے اصولوں کی روشنی میں ازسرِنو فعال بنایا جائے تاکہ علاقائی روابط، پائیدار ترقی اور جنوبی ایشیا کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے۔
سیکریٹری جنرل سارک محمد غلام سرور ے آج وزارتِ خارجہ میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی،نائب وزیرِ اعظم نے علاقائی تعاون کے فروغ کے لیے سارک سیکریٹری جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔
اسحاق ڈار نے سارک کے عمل سے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ سارک کو اس کے منشور کے اصولوں کی روشنی میں ازسرِنو فعال بنایا جائے تاکہ علاقائی روابط، پائیدار ترقی اور جنوبی ایشیا کے عوام کی مشترکہ خوشحالی کو فروغ دیا جا سکے،نائب وزیراعظم کا کہنا تھاکہ جنوبی ایشیا کی وسیع آبادی اور مضبوط معاشی صلاحیت خطے کا اہم اثاثہ ہے۔
سارک سیکریٹری جنرل نے سارک اور اس کے اداروں کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کو سراہا، انہوں نے علاقائی اور عالمی امن کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار پر نائب وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا،نائب وزیرِ اعظم نے سارک سیکریٹری جنرل کے لیے ان کی مدتِ ملازمت کی کامیاب تکمیل کی نیک خواہشات کا اظہار کیا، انہوں نے سارک سیکریٹری جنرل کے مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں : کیا آئی فون 18 پرو ایپل کا مہنگا ترین فون ہوگا؟لانچ اور قیمت سے متعلق بڑی خبر






