
(وقاص عظیم)پی ٹی سی ایل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ندیم خان کی بطور چیف ایگزیکٹیو آفیسر تقرر کی توثیق کر دی۔
بورڈ کی باقاعدہ توثیق کے بعد ندیم خان پی ٹی سی ایل کے مستقل چیف ایگزیکٹیو آفیسر مقرر ہو گئے ہیں،ندیم خان دو دہائیوں سے بھی زائد عرصے سے پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ وابستہ رہے ہیں۔
اعلامیے کےمطابق سی ای او کی حیثیت سے وہ ملک میں جدید ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی پر توجہ دیں گے،ان کی قیادت میں براڈ بینڈ، فائبرائزیشن، ڈیٹا سینٹرز اور سب میرین کیبلز کے شعبے میں سرمایہ کاری جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں : لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش!موسم خوشگوار ہوگیا






