5

یورپی پروازوں کو خلیج کی حدود میں پرواز نہ کرنے کی ہدایت

(24 ںیوز )یورپین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی (ای اے ایس اے) نے یورپی پروازوں کو خلیج کی حدود میں پرواز نہ کرنے کی ہدایت کردی۔

ای اے ایس اے کا کہنا ہے کہ خلیجی فضائی حدود میں شہری پروازوں کو غیر متوقع میزائل، ڈرون حملوں سے خطرہ ہے اس لیے یورپی پروازوں کو متحدہ عرب امارات، بحرین، کویت، قطر اور عمان کی حدود میں پرواز نہیں کرنی چاہئے۔

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے گذشتہ ہفتے ایران، عراق، لبنان کی فضائی حدود کے لیے بھی ہدایت جاری کی تھی۔
 
یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات
 
 
 

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں