4

اسحاق ڈارکی زیرصدارت سول اعزازات کی نامزدگیوں کا جائزہ لینےکیلئے اہم اجلاس

(انور عباس)نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے آج ایک اہم اجلاس کی صدارت کی،اجلاس سول اعزازات کی نامزدگیوں کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کیا گیا۔ 

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ، نے شرکت کی،کابینہ سیکریٹری، اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن اور وزارتِ سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کے سینئر حکام نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

ترجمان کے مطابق نائب وزیرِ اعظم نے زور دیا کہ سول اعزازات دینے کا عمل مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور سختی سے میرٹ کی بنیاد پر ہونا چاہیےتاکہ پاکستان کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو اعزاز سے نوازا جا سکے،انہوں نے اس امر پر بھی زور دیا کہ بیرونِ ملک مقیم ایسے پاکستانیوں کو بھی مناسب طور پر تسلیم کیا جائے جنہوں نے ملک کے لیے گراں قدر خدمات اور نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بائیکاٹ ختم!سیاسی گہما گہمی کے دوران پی ٹی آئی کا بڑا فیصلہ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں