
(ملک رحمان)وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت یوتھ پالیسی 2026 سے متعلق اجلاس کے دوران جوان مراکز کے مجوزہ گورننگ بورڈ میں عوامی نمائندوں کو شامل کرنے ، وزیر اعلیٰ کی زیر تعمیر جوان مراکز کو جلد مکمل اور فعال بنانے کی بھی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم، ہنر، روزگار اور کاروبار کے یکساں مواقع فراہم کرکے ان کی صلاحیتوں کو نکھارا جائے گا، صوبائی یوتھ پالیسی نوجوانوں کو ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کی ضمانت بنے گی،نوجوانوں کے لیے اسٹارٹ اپس، کیریئر گائیڈنس، تربیتی پروگراموں، کھیلوں اور ٹیلنٹ کی سرپرستی کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہمارے قائد عمران خان کا وژن نوجوانوں اور انسانوں پر سرمایہ کاری ہے، اس پر من و عن عملدرآمد جاری ہے ،وزیر اعلیٰ نے سپورٹس کوچز کو بین الاقوامی کوچز سے ٹریننگ کروانے کے لیے بھی اقدامات کی ہدایت کی ۔
بریفنگ کے دوران بتایا گیا اے ڈی پی 2026-27 میں صوبائی یوتھ پالیسی پر عملدرآمد کے لیے 70 کروڑ روپے لاگت کی دو اسکیمیں شامل ہیں، جوان مراکز کے ذریعے نوجوانوں کی اسکلز، ڈیجیٹل لرننگ، کیریئر ڈویلپمنٹ، تربیتی پروگراموں اور سیمینارز پر 170 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے، نوجوانوں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی وزیراعظم سے ملاقاتکی استعداد کار، یوتھ انٹرپرینیورشپ، اسٹارٹ اپ چیلنجز، بزنس پلان مقابلوں، کیریئر فیئرز اور انٹرپرینیورشپ نمائشوں کے لیے 115 ملین روپے مختص ہیں۔
صوبائی و ضلعی سطح پر یوتھ ٹیلنٹ ہنٹ، آئی ٹی ہیکاتھونز، ٹیکنالوجی مقابلوں، یوتھ فیسٹیولز، کنونشنز اور ایکسچینج پروگرامز کے انعقاد کے لیے 120 ملین روپے مختص ہیں،ماحولیاتی تحفظ، کلائمیٹ ایکشن، موسمیاتی آگاہی مہمات اور شجرکاری سرگرمیوں میں نوجوانوں کی فعال شمولیت کے لیے 60 ملین روپے مختص ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار مشیل باشلیٹ کی وزیراعظم سے ملاقات






