14

سرکاری افسران کے تقرر و تبادلے، محمد اقبال کا کے پی حکومت سے آئی بی میں تبادلہ

(بابر شہزاد تُرک) وفاقی حکومت نے مختلف سروسز کے افسران کے تقرر و تبادلوں اور ایک افسر کے خلاف محکمانہ سزا واپس لینے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری الگ الگ نوٹیفکیشنز6 کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 19 کے افسر محمد اقبال کا خیبرپختونخوا حکومت سے انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

 پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سروس کے گریڈ 19 کے ڈائریکٹر کمرشل آڈٹ اینڈ ایویلیوایشن (نارتھ) اسلام آباد محمد عمر کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) میں ڈائریکٹر (بی ایس 19) تعینات کر دیا گیا ہے۔

 ایک اور نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹریٹ گروپ کے گریڈ 19 کے افسر منصور علی وسان پر 2021 میں عائد محکمانہ سزا واپس لے لی گئی ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مطابق یہ فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے 4 جون 2026 کے حکم اور وفاقی سروس ٹربیونل اسلام آباد کے 3 مئی 2023 کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کیا گیا، جس کے تحت ان کی دو سالانہ انکریمنٹس تین سال کے لیے روکنے کی سزا ختم کر دی گئی ہے۔

 دریں اثناء ڈپٹی سیکریٹری، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن آسیہ گل کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں ممبر (ایڈمن اینڈ فنانس) تعینات کر دیا گیا ہے،او ایس ڈی محمد عمر جاوید کو سیکشن افسر، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن مقرر کیا گیا ہے۔

سیکشن افسر احمد علی کا کامرس ڈویژن سے مذہبی امور ڈویژن تبادلہ کر دیا گیا ہے، اسی طرح ڈپٹی ڈائریکٹر، ریجنل ڈائریکٹوریٹ آڈٹ (لوکل گورنمنٹ) راولپنڈی جبران خان درانی کی خدمات ڈیپوٹیشن پر سینیٹ سیکریٹریٹ، اسلام آباد کے سپرد کر دی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اسحاق ڈارکی زیرصدارت سول اعزازات کی نامزدگیوں کاجائزہ لینےکیلئے اہم اجلاس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں