13

کراچی : شاہ فیصل کالونی سے دو لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ

(مبشر حسین) کراچی  میں کورنگی کے علاقے شاہ فیصل کالونی سے دو لڑکیاں مبینہ طور پر لاپتہ ہو گئیں۔

لاپتہ دونوں لڑکیوں میں15سالہ امینہ اور 18 سالہ نائلہ شامل ہے،15سالہ امینہ نور دختر محمد اسحاق شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ ہوئی، امینہ نور شاہ فیصل اپنے گھر سے لاپتہ ہوئی، جبکہ18سالہ نائلہ عثمان دختر محمد عثمان غنی بھی تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود سے لاپتہ ہوئی،پولیس نے 18سالہ نائلہ کے لاپتہ ہونے کے واقعےکامقدمہ لڑکی کے والد عثمان کی مدعیت میں درج کر لیا۔

ایف آئی آر کے مطابق نائلہ خورشید گرلز کالج شاہ فیصل سے لاپتہ ہوئی ، والد کے مطابق ساڑھے 9 بجے بچی کو کالج چھوڑا تھا ،بچی کا 12 بچے پریکٹیکل ختم ہونا تھا ،نائلہ عثمان کے مقدمے میں  اغوا کی دفعات بھی شامل کی گئی۔

امینہ نور کی گمشدگی پر پولیس نے تلاش کا عمل تیز کر دیا مقدمہ تاحال درج نا ہوسکا ،دونوں لڑکیوں کی گمشدگی کے واقعات پر پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

شاہ فیصل کالونی سے لاپتہ دونوں لڑکیوں کی تلاش جاری ہے،پولیس نے دونوں لڑکیوں کی بازیابی کے لیے کارروائی کا دائرہ وسیع کر دیا،اہل خانہ نے شہریوں سے دونوں لڑکیوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ دونوں لڑکیوں کی تلاش کیلئے متعلقہ اداروں کو بھی آگاہ کر دیا گیا ، لاپتہ لڑکیوں سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد سے پولیس نے تعاون کی اپیل کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں