1

آگ لگنے کے واقعات سے بچاؤ،ہسپتالوں میں فائر سیفٹی کیلئے  ٹیکنیکل ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ

(زاہد چودھری )پنجاب کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں آگ لگنے کے واقعات سے بچاؤ کے لئے فائر سیفٹی کیلئے  ٹیکنیکل ٹاسک فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری  عظمت محمود اور سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر سمیت تمام ڈویژنل کمشنرز، وائس چانسلرز، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز، ایم ایس  و دیگر افسران نے شرکت کی۔ 

اجلاس کے دوران ہسپتالوں میں فائر سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،خواجہ سلمان رفیق نےفائر سیفٹی میں غفلت یا کوتاہی پر ایکشن کی ہدایت کی۔ 

خواجہ سلمان رفیق  کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں فائر سیفٹی و الیکٹریکل سیفٹی کے اقدامات کو ہر صورت یقینی بنایا جا رہا ہے،مریضوں اور ہسپتال کے عملے کی جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ہسپتالوں میں طبی و ایمرجنسی آلات کی فراہمی کے لئے واضح ٹائم لائن مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے 

 خواجہ سلمان رفیق نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 کو فوری طور پر تمام ہسپتالوں میں عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کی باقاعدہ تربیت دے ،ہسپتالوں کے تمام افسران و  ملازمین کیلئے ایمرجنسی رسپانس و فائر سیفٹی کی تربیت لازم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ذمہ دار کو عبرت کا نشان بنایا جائے تو واقعات رک سکتے ہیں، ایمل ولی کاسانحہ پمزپرشدید غم و غصہ کا اظہار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں