1

وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے،اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مشن میں تعینات آصف خان جوائنٹ سیکرٹری وزیرِ اعظم آفس تعینات

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کیے گئے ہیں، نیویارک میں اقوامِ متحدہ کے لیے پاکستان کے مشن میں تعینات فارن سروس کے گریڈ 20 کے افسر آصف خان کو جوائنٹ سیکرٹری وزیرِ اعظم آفس تعینات کیا گیا ہے۔

 آصف خان کو 3 سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر تعینات کیا گیا ہے،جوائنٹ سیکرٹری وزیرِ اعظم آفس سلمان شریف کی خدمات فارن آفس کو واپس کر دی گئی ہیں، تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر عارف کریم کو جوائنٹ سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن مقرر کیا گیا ہے،عارف کریم کی وزارتِ ماحولیاتی تبدیلی میں بطور جوائنٹ سیکرٹری تعیناتی کا سابقہ نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا۔

 تقرری کے منتظر پولیس سروس کے گریڈ 20 کے افسر فرحان زاہد کو حکومتِ گلگت بلتستان میں تعینات کیا گیا ہے،پولی کلینک اسلام آباد میں تعینات بلوچستان کی ڈینٹل سرجن ڈاکٹر مدیحہ غوری کے ڈیپوٹیشن میں دو سال کی توسیع کی گئی ہے،وزارتِ موسمیاتی تبدیلی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات خیبر پختونخوا کے افسر خیر اللہ کی خدمات واپس کر دی گئی ہیں۔
 سندھ میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر محمود الحسن کی 30 دسمبر 2026 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن منسوخ کر دیا گیا ہے، سندھ میں تعینات پولیس سروس کے گریڈ 18 کے افسر عاصم علی بھٹو کی 31 مارچ 2026 سے ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن کیا گیا ہے۔

 تقرری کے منتظر سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 20 کے افسر غلام مصطفیٰ وہوچو کو جوائنٹ سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات کیا گیا ہے،پاس کی گریڈ 18 کی او ایس ڈی فروا بتول کو سیکشن افسر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تعینات کیا گیا ہے۔

 تقرری کی منتظر او ایم جی کی گریڈ 18 کی افسر انعم گلزار میر کو معطل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم آزاد کشمیر کی کمپیوٹر انسٹرکٹر اقصیٰ حبیب عباسی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے،او ایم جی کے گریڈ 18 کے او ایس ڈی رفیق احمد کھوکھر کو 27 اگست سے 30 اکتوبر 2026 تک ایکس پاکستان رخصت دی گئی ہے۔

اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشنز جاری کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :  کشمیر کی بساط پر پیپلز پارٹی کی خوبصورت چال، سردار مختار وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں