9

وزیراعلیٰ پنجاب کا کرپٹ پولیس افسران کیخلاف ایکشن فہرستوں کی تیاری شروع

(عرفان ملک)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کرپٹ افسران کے خلاف بڑا ایکشن، عہدوں سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا جس کے بعدپولیس نے کرپٹ اور بدعنوان ایس ایچ اوز کی فہرستیں تیار کرنا شروع کر دی ہیں ۔

پنجاب بھر میں ایس ایچ اوز کے حوالے سے خفیہ رپورٹس اور ریکارڈ اکٹھا کیا جانے لگا، اہل علاقہ سے بھی پولیس افسران کے بارے میں خفیہ سروے شروع کر دیا گیا۔

ڈی آئی جی فیصل کامران کے مطابق پولیس، سپیشل برانچ اور دیگر اداروں سے ایس ایچ اوز کے بارے میں رپورٹس طلب کر لی گئیں، تمام رپورٹس کی تصدیق کے بعد حتمی کارروائی کی جائے گی، ایس ایچ اوز کی تعیناتی میں آئی جی آفس کے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ خفیہ رپورٹس کے ساتھ علاقہ مکینوں سے بھی افسران کی کارکردگی اور شہرت کے بارے میں سروے کیا جا رہا ہے،جن افسران کا کرپشن کیسز کا ریکارڈ موجود ہوگا وہ ایس ایچ او نہیں رہ سکیں گے۔

اداروں کی رپورٹس، کریمنل ریکارڈ اور کرپشن کیسز کی تفصیلات پیر کو سی سی پی او لاہور کو بھجوائی جائیں گی، کرپشن میں ملوث افسران کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں