1

فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کیلئے 10 فریقین نے پری کوالیفائی کر لیا

(24 ںیوز)فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری میں حصہ لینے کے لیے 10 فریقین نے پری کوالیفائی کر لیا ۔

اس حوالے سے مشیر وزیر اعظم، چیئرمین نجکاری کمیشن کی زیر صدارت نجکاری بورڈ کا اجلاس  ہوا  جس میں  10 فریقین کو  اہل قرار دیا گیا،فیسکو نجکاری کیلئے ایکتور الیکٹرک ، جینویرا انرجی اور سینجیز انرجی نے پری کوالیفائی کرلیا ۔

انگرو انرجی اور سیفائر فائبرز بھی فیسکو نجکاری کیلئے پری کوالیفائی کرلیا، حب پاور ہولڈنگز کنسورشیم کو بھی فیسکو نجکاری کیلئے اہل قرار دیا گیا، شرازی انویسٹمنٹس، میپل لیف سیمنٹ کنسورشیم بھی پری کوالیفائی کر گئے، پاکجن کنسورشیم اور آرٹسٹک ملنرز فیسکو نجکاری کی دوڑ میں شامل ہیں۔

پری کوالیفائیڈ فریقین کو ورچوئل ڈیٹا روم تک رسائی دی جائے گی، فریقین فیسکو کی خریداری سے متعلق تفصیلی ڈیو ڈیلیجنس کریں گے، آڈٹ و رسک، ہیومن ریسورسز، سرمایہ کاری اور قانونی کمیٹیوں کی ازسرِنو تشکیل کی جائے گی ۔

یہ بھی پڑھیں :بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے 17ویں وزیراعظم منتخب

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں